جرائم و حادثات

حضورآبادٹاؤن کے امبیڈکر اسکوائر پر بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ (ویڈیو وائرل)

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے سبب ان کا روزگاربُری طرح متاثرہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے حضورآبادٹاون کے امبیڈکر اسکوائر پر بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق اس واقعہ میں 20دکانات کے ساتھ ساتھ کیلے کی بنڈیاں بھی جل کرخاکستر ہوگئیں۔آگ کے شعلے کافی بلند نظرآرہے تھے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے سبب ان کا روزگاربُری طرح متاثرہوا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کو معاوضہ اداکیاجائے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

a3w
a3w