دہلی

متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ سماعت ملتوی

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن متھرا (یوپی) کے کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ میں مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن متھرا (یوپی) کے کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ میں مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں 15 جنوری کو سماعت
تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل عرضیوں کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘
کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں جلد سماعت

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمارپر مشتمل بنچ نے کہا کہ اسے آج دوسرے کیس کی سماعت کرنی ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ ہم آج ایک اور کیس میں مصروف ہیں لہٰذا مارچ کی لسٹنگ کی جائے۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے گزشتہ برس یکم اگست کو شاہی مسجد عیدگاہ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مسجد کمیٹی نے اس تنازعہ میں 15 کیسس کو سماعت کے لئے قبول کئے جانے پر اعتراض جتایا تھا۔ اس نے 1991 کے مذہبی مقامات قانون کا حوالہ دیا تھا۔