دہلی

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ملت اسلامیہ ہند کے نام ہدیۂ تشکر

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کی واپسی کے لیے خوب دعا کا اہتمام کریں ، کیونکہ کوئی بھی واقعہ خواہ وہ خوش کن ہو یا تکلیف دہ، اللہ کی مرضی کے بغیر پیش نہیں آسکتا۔

نئی دہلی: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے بورڈ کی آواز پر لبیک کہا ، اور وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بڑی مقدارمیں ای میل روانہ کیئے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان فلسطین اور ملک کے پارلیمانی الیکشن کے لئے دعا کا اہتمام کریں : صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی

انہوں نے جاری شکریہ نامہ میں کہا کہ اللہ کرے کہ حکومت جمہوری تقاضوں کو سامنے رکھ کر اس بل کو واپس لے لے اور ایسا قانون بنانے سے گریز کرے جو اقلیت دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کی واپسی کے لیے خوب دعا کا اہتمام کریں ، کیونکہ کوئی بھی واقعہ خواہ وہ خوش کن ہو یا تکلیف دہ، اللہ کی مرضی کے بغیر پیش نہیں آسکتا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ اس بل کو روکنے کے لیے قانون و آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے مختلف سطح پر کوشش کر رہا ہے، اور وہ حالات کو سامنے رکھ کر احتجاج کی مختلف پر امن صورتوں کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

 اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ بورڈ جب بھی آواز دے، اور جس بات کی اپیل کرے، تمام مسلمان دل و جان سے اس پر عمل کریں، اور وقف کی اہمیت کے پیشِ نظر ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہیں۔