جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
اس پروقار تقریب کی صدارت جناب جیشنو دیو ورما، معزز گورنر تلنگانہ نے کی، جبکہ ڈاکٹر وی. نرائن (چیئرمین اسرو - ISRO)، پروفیسر کمار مولگارم (وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ) سمیت دیگر معزز علمی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔
حیدرآباد: جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن کے موقع پر فرزندِ جامعہ نظامیہ اور فخرِ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی حافظ سید احمد غوری نقشبندی (نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ) کو عربی زبان و ادب میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی باوقار ڈگری عطا کی گئی۔
اس پروقار تقریب کی صدارت جناب جیشنو دیو ورما، معزز گورنر تلنگانہ نے کی، جبکہ ڈاکٹر وی. نرائن (چیئرمین اسرو – ISRO)، پروفیسر کمار مولگارم (وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ) سمیت دیگر معزز علمی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔
مولانا مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی کو اس علمی اعزاز پر علمی و دینی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری (چیئرمین لینگویجز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن) اور دیگر ذمہ داران نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جامعہ نظامیہ کے لیے فخر کی بات ہے کہ اس کے فاضل نے اعلیٰ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔