شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کا سروے مکمل کرنے اے ایس آئی کو مزید مہلت

سرکاری وکیل راجیش مشرا نے کہا کہ جج اے کے وشویش نے محکمہ آثارِ قدیمہ کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران ان کی اس اپیل کو قبول کرلیا کہ سروے کی مدت کو مزید 4 ہفتوں کے لئے بڑھایا جائے۔

وارانسی(یوپی): وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز محکمہ آثار ِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دی تاکہ گیان واپی مسجد کامپلکس کا سائنٹفک سروے مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرسکے اور کہا کہ سروے کی مدت کو اس کے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی سروے رپورٹ فریقین کو دی جائے گی
گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت
عدالت نے ایک شخص اور خاندان کے 5 ارکان کو ہلاکت کے الزام سے بری کردیا
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی

 سرکاری وکیل راجیش مشرا نے کہا کہ جج اے کے وشویش نے محکمہ آثارِ قدیمہ کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران ان کی اس اپیل کو قبول کرلیا کہ سروے کی مدت کو مزید 4 ہفتوں کے لئے بڑھایا جائے۔

 اے ایس آئی کو رپورٹ داخل کرنے کے لئے 6  اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی لیکن اب اس کے پاس اس کام کی تکمیل کے لئے 6  نومبر تک کا وقت ہے۔

a3w
a3w