دہلی

مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ، سپریم کورٹ سے رجوع

مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکے حکومت ِ اترپردیش کے رام پور پبلک اسکول کی لیز رد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکے حکومت ِ اترپردیش کے رام پور پبلک اسکول کی لیز رد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

قبل ازیں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلہ میں مداخلت یا کسی قسم کی کوئی راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔ مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی خصوصی درخواست (ایس ایل پی) کی سماعت 14 اکتوبر کو چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس جے پی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ کرنے والی ہے۔

سینئر وکیل کپل سبل نے جو مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی طرف سے پیش ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے پہلے عبوری درخواست زیرالتوا رکھی اور رٹ درخواست کی سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھا۔

بعدازاں یہ کہتے ہوئے ہاتھ اٹھالئے کہ معاملہ کی ازسرنو سماعت کی ضرورت ہے۔ رام پور پبلک اسکول کی لیز جنوری 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔ رام پور کے اقلیتی بہبود عہدیدار نے عمارت خالی کردینے کی ہدایت دی تھی۔

خالی نہ کرنے پر رام پور ضلع انتظامیہ نے ساری عمارت کو مہربند کردیا۔ اس کے خلاف مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ الٰہ آباد ہائی کورٹ گیا تھا۔