حیدرآباد

ٹریفک پولیس ملازمین پر شرابی کے حملہ کی کوشش

حالت نشہ میں ایک شخص نے ہفتہ کی رات شہرحیدرآباد کے چمپاپیٹ میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ٹریفک پولیس ملازمین پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں ایک شخص نے ہفتہ کی رات شہرحیدرآباد کے چمپاپیٹ میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ٹریفک پولیس ملازمین پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

یہ شخص اسکوٹر چلا رہا تھا جب میرچوک پولیس کی ایک ٹیم جو یہ مہم انجام دے رہی تھی نے اسے چمپاپیٹ پر روکا۔ بریتھ لائزر ٹسٹ سے تصدیق ہوئی کہ وہ شراب کے نشہ میں تھا۔

جب پولیس نے گاڑی کوضبط کرنے کی کوشش کی تو اس نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی اور پولیس ملازمین پر حملہ اورگاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس بالآخر گاڑی کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن پہنچانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس شخص کے خلاف شراب پی کر گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔