حیدرآباد

مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری کا بغداد شریف بخیر و عافیت پہنچنا، زیارتوں اور دعاوؤں کا آغاز

5 اکتوبر کو روانگی سے قبل، مولانا محمد محسن پاشاہ کی گلپوشی مدرسہ باب العلم انوار محمدیؐ بادر پورہ حیدرآباد میں کی گئی۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر ادراک نیوز آف انڈیا (آئی این آئی)، جناب محمد مکین انصاری کے مطابق، جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور نامور صحافی، مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری، بغداد شریف اور دیگر مقامات مقدسہ کے دورے پر بخیر و عافیت پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

5 اکتوبر کو روانگی سے قبل، مولانا محمد محسن پاشاہ کی گلپوشی مدرسہ باب العلم انوار محمدیؐ بادر پورہ حیدرآباد میں کی گئی۔ بانی مدرسہ، مولانا حافظ سید شاہ اسحاق محی الدین قادری نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر حضرت مولانا الحاج قاضی محمد عبدالمقتدر نقشبندی، مولانا قاضی محمد ناصر صدیقی، مولانا حافظ محمد آصف عرفان قادری، اور دیگر معززین موجود تھے۔

بعد ازاں، جناب الحاج محمد عبدالعلیم انصاری قادری چشتی کی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جہاں مزید گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی سید شاہ چنداحسینی نے بھی مولانا محمد محسن پاشاہ کو گلپوشی کی سعادت بخشی۔

بعد نماز عشاء، کل ہند مرکزی سیرت النبیؐ اکیڈمی و انجمن قادریہؒ کے صدر دفتر قاضی پورہ میں حضرت مولانا سید غلام صمدانی علی قادری اور حضرت سید قطب حسینی فاطمی نے مولانا کی گلپوشی کی۔

6 اکتوبر کو مولانا محمد محسن پاشاہ بذریعہ ائیر عربیہ بغداد شریف کے لیے روانہ ہوئے اور بخیر و عافیت وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے بغداد شریف میں نماز عشاء بارگاہ پیرانِ پیرؓ میں ادا کی اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی بارگاہ میں حاضری دی، جہاں عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی۔