تعلیم و روزگار

ایم بی بی ایس میں داخلے، دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ

کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس کی جانب سے کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس کورس میں داخلوں کے لئے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس کی جانب سے کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس کورس میں داخلوں کے لئے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

پرویژنل فائنل میرٹ لسٹ بشمول پی ڈبلیو ڈی، پی ایم سی، سی اے پی، ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے امیدوار 4/اکٹوبر کو ایک بجے دن سے 6/اکتوبر کو ایک بجے دن تک ویب آپشنس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اہل امیدوار http://tsmedadm.tsche.in ویب سائٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔