تلنگانہ

تلنگانہ: سبکدوشی کے فوائد نہ ملنے پر مایوس ٹیچر کی موت

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر کی مبینہ طور پر پنشن فوائد کی عدم ادائیگی پر ذہنی دباؤ کے نتیجہ میں موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر کی مبینہ طور پر پنشن فوائد کی عدم ادائیگی پر ذہنی دباؤ کے نتیجہ میں موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

متوفی استاد کے پانڈورنگیا، نے ضلع کھمم کے اینکور میں واقع ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ جولائی گزشتہ سال ریٹائر ہوئے تھے۔

ریٹائرمنٹ کے9ماہ بعد بھی ان کے ریٹائرمنٹ فوائد فراہم نہیں کئے گئے۔ان کے ارکان خاندان کے مطابق، پانڈورنگیا نے کھمم کے سری نگر کالونی میں اپنے مکان کی ایک اور منزل کی تعمیر شروع کی تھی،

اس امید پر کہ ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سے فوائد مل جائیں گے لیکن فوائد نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید مالی دباؤ میں آ گئے، جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی اور بالآخر علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔یو ٹی ایف کے لیڈروں رمضان، پی ناگیشور راؤ اور دیگر نے ان کے مکان پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ فوائد جاری نہ کرنے کی وجہ سے پانڈورنگیا کی موت واقع ہوئی۔