یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ اوراے پی کے پولیس عہدیداروں کو میڈلس
یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر ملک بھر کے پولیس، فائر سروسس، ہوم گارڈس اور سول ڈیفنس کے 982 ملازمین کو ان کی بہادری اور شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلس سے نوازا گیا ہے۔ ان اعزازات میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عہدیداروں نے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔
حیدرآباد: یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر ملک بھر کے پولیس، فائر سروسس، ہوم گارڈس اور سول ڈیفنس کے 982 ملازمین کو ان کی بہادری اور شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلس سے نوازا گیا ہے۔ ان اعزازات میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عہدیداروں نے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔
تلنگانہ کے ہیڈ کانسٹیبل مری وینکٹ ریڈی کو ان کی فرض شناسی اور دوران ڈیوٹی غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر میڈل فار گیلنٹری سے نوازا گیا ہے۔
ممتاز خدمات کے لئے دیئے جانے والے سب سے اعلیٰ میڈلس کی فہرست میں تلگو ریاستوں کے درج ذیل عہدیدارشامل ہیں۔
آندھرا پردیش: روی منوہر کرم چیٹی ترمل چاری (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)۔
تلنگانہ: جی ایس پرکاش راؤ (ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) اور انو دامودر ریڈی (سب انسپکٹر)۔
دونوں ریاستوں کے کئی دیگر عہدیداروں کو ان کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے لئے میڈل فار میرٹوریس سروس سے نوازا گیا ہے جن میں وکرم راؤ کامواراپو، کرشنا موہن سنگالا (ایڈیشنل ایس پی)، نرسمہا راؤ کنڈیٹی، سیوا ریڈی رائپو، سرینواس ریڈی ا، رنگیا گلا، جے رام کٹاری، گنگادھر راؤ مداسو اور نرسمہلو کالی دیوی سمیت دیگر شامل ہیں۔