جنوبی بھارت

میری جیت بھائی چارہ کا پیام، اوڈیشہ کی پہلی مسلم رکن اسمبلی کا تاثر

مشنری اسکول سے پڑھائی کے بعد آئی آئی ایم بنگلور سے فارغ صوفیہ فردوس نے جنہوں نے اوڈیشہ میں پہلی مسلم خاتون رکن ِ اسمبلی منتخب ہوکر تاریخ بنائی ہے‘ کہا ہے کہ ان کی کامیابی نے سارے ملک کو بھائی چارہ کا پیام بھیجا ہے۔

بھوبنیشور: مشنری اسکول سے پڑھائی کے بعد آئی آئی ایم بنگلور سے فارغ صوفیہ فردوس نے جنہوں نے اوڈیشہ میں پہلی مسلم خاتون رکن ِ اسمبلی منتخب ہوکر تاریخ بنائی ہے‘ کہا ہے کہ ان کی کامیابی نے سارے ملک کو بھائی چارہ کا پیام بھیجا ہے۔

صوفیہ نے جو درگا پوجا میں بھی حصہ لیتی ہیں‘ کہا ہے کہ ان کی پیدائش ایک مسلم گھرانہ میں ہوئی لیکن وہ کٹک کے عوام کے بیچ پل کر بڑی ہوئیں جو زیادہ تر ہندو ہیں۔

کانگریس امیدوار صوفیہ فردوس نے بارہ باٹی۔ کٹک اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار پورناچندر مہاپاترا کو 8001 ووٹوں کی اکثریت سے ہرایا۔

انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کٹک کے عوام بھائی چارہ میں یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ثابت کردیا کہ معاملہ جب ترقی کا ہوتا ہے تو مذہب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔

90 سالہ تاریخ میں اوڈویشہ اسمبلی کے لئے 140 خواتین منتخب ہوئیں لیکن ان میں کوئی بھی مسلمان نہیں تھی۔ صوفیہ فردوس اپنے والد کی رئیل اسٹیٹ فرم کی سربراہ ہیں۔

a3w
a3w