دہلی

یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے اے) ڈی وائی چندرا چوڑ نے عام انتخابات میں ووٹ دینے کا موقع نہ گنوانے شہریوں پر زور دے کر کہا کہ ایک دستوری جمہوریت میں یہ شہریوں کا اوّلین فرض ہے۔

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے اے) ڈی وائی چندرا چوڑ نے عام انتخابات میں ووٹ دینے کا موقع نہ گنوانے شہریوں پر زور دے کر کہا کہ ایک دستوری جمہوریت میں یہ شہریوں کا اوّلین فرض ہے۔

متعلقہ خبریں
21 سابق ججوں کا چیف جسٹس چندر چوڑ کومکتوب
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
چیف جسٹس آف انڈیا نے دستورِ ہند کی کھل کر ستائش کی
سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیام عید
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا

الیکشن کمیشن نے مشن ”میرا ووٹ میرا حق“ یوم کے موقع پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے جسٹس چندرا چوڑ نے کہا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے شہری ہیں، ہمارا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ دستور انہیں بحیثیت ِ شہری کئی حقوق عطا کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ ہر ایک اپنا فرض انجام دے گا جو ہمیں عطا کیا گیا ہے۔

ان میں یہ ہے کہ دستوری جمہوریہ میں بحیثیت ِ شہری اوّلین فرض یہ ہے کہ ووٹ دیں، سی جے آئی نے کہا کہ وہ ہر ایک سے درخواست کرتے ہیں کہ اس عظیم مادر ملک کے شہری کی حیثیت سے ووٹ دینے کی ذمہ داری کا موقع نہ گنوائیں جو ہمارے ملک میں پانچ سال میں پانچ منٹ کا کام ہے۔

جسٹس چندرا چوڑے نے کہا کہ حکومت کو منتخب کرنے میں شہریوں کو شراکت دار کا رول حاصل ہے، اسی لیے کہا جاتا ہے ”عوام کی حکومت عوام کے لیے عوام کی جانب سے“۔

اس تعلق سے انھوں نے پہلی بار حق رائے دہی استعمال کرنے کے تجربہ کو یاد دلایا۔ ووٹ دیتے وقت انگلی پر سیاہی کا نشان لگانے قطار میں ٹھہرنے سے ایک حب الوطنی کا جذبہ اور ملک سے مربوط ہونے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

سی جے آئی نے کہا کہ انھوں نے ووٹ دینے کا کوئی بھی موقع نہیں گنوایا، جب وہ وکالت کرتے تھے اور بہت مصروف رہتے تھے۔