ایشیاء

قزاقستان میں کوئلے کی کان کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 45 سے تجاوز

وسطی قزاخستان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع ہنگامی حالات کی وزارت نے اتوار کے روز دی۔

آستانہ: وسطی قزاخستان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع ہنگامی حالات کی وزارت نے اتوار کے روز دی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ کاراگنڈا شہر میں آرسیلر متل تامرٹاؤ کمپنی کی کوسٹینکو کان میں ہفتے کے روز آگ بھڑکنے کے بعد لاپتہ کان کن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

قبل ازیں ہفتے کے روز حکومت نے اتوار کے روز متاثرین کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

آگ لگنے کے وقت کان کے اندر 252 افراد موجود تھے، جن میں سے 200 سے زائد کو بعد میں بحفاظت نکال لیا گیا۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w