حیدرآباد

حیدرآباد میں میلاد جلوس کا کل مکہ مسجد سے آغاز

شہر حیدرآباد میں گنیش جلوس کے پیش نظر میلاد النبی صلعم کا جلوس موقر کردیا گیا تھا، یہ جلوس کل نکالا جائے گا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گنیش جلوس کے پیش نظر میلاد النبی صلعم کا جلوس موقر کردیا گیا تھا، یہ جلوس کل نکالا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
میلاد جلوس کی اجازت دینے کے مطالبہ پر وفد کو سی وی آنند کا تیقن
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے زیراہتمام میلاد جلوس جمعرات 19 ستمبر کو بعد نماز ظہر تاریخی مکہ مسجد سے نکالا جائے گا۔

یہ جلوس چارمینار، گلزار حوض، پتھر گٹی، مدینہ بلڈنگ، نیا پل، سالارجنگ میوزیم، دارالشفا چوراہا، پرانی حویلی، منڈی میرعالم، اعتبار چوک، کوٹلہ علیجاہ، بی بی بازار سے والٹاچوراہے پر اختتام کو پہنچے گا۔

مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شمع محمدی کے پروانوں سے اس جلوس میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔