تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔یہاں پر اقل ترین درجہ حرارت 6.2 ڈگری سلسلہ درج کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔یہاں پر اقل ترین درجہ حرارت 6.2 ڈگری سلسلہ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
سعودی عرب میں شدید برفباری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

دن کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ کی اطلاع ملی ہے۔ریاست بھر میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں تبدیلی آئی ہے کیونکہ شمال سے ہوائیں ریاست کی طرف چل رہی ہیں۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 1.7 ڈگری کم ہوگیا۔

عادل آباد، کریم نگر اور کھمم میں بھی درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب بعض علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور رات کو سرد ہورہا ہے۔

منگل کو کھمم ضلع میں دن کا درجہ حرارت 35.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے 3.8 ڈگری زیادہ ہے۔