تلنگانہ

وزیر سرینواس ریڈی کی کمپنی کی جانب سے قانونی اجازت کے بغیر بڑے پیمانہ پر غیر قانونی کان کنی۔ہریش راو کا الزام

بی آر ایس لیڈر و تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راؤ نے کانگریس حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجندر نگر منڈل کے مانسا ہلز علاقہ میں وزیر پی سرینواس ریڈی کی کمپنی راگھو کنسٹرکشنس کسی بھی قانونی اجازت کے بغیر بڑے پیمانہ پر غیر قانونی کان کنی کر رہی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر و تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راؤ نے کانگریس حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجندر نگر منڈل کے مانسا ہلز علاقہ میں وزیر پی سرینواس ریڈی کی کمپنی راگھو کنسٹرکشنس کسی بھی قانونی اجازت کے بغیر بڑے پیمانہ پر غیر قانونی کان کنی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی

انہوں نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب او آر آر کے قریب پہاڑوں کو توڑ کر کروڑوں روپے کی قدرتی دولت لوٹی جا رہی ہے تو ریونیو، مائننگ اور آلودگی کنٹرول بورڈ جیسے محکمے خاموش کیوں ہیں؟ ہریش راؤ نے دعویٰ کیا کہ اس کمپنی کے پاس نہ تو ماحولیاتی کلیئرنس ہے، نہ مائننگ لیز اور نہ ہی دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کا لائسنس، یہاں تک کہ ایچ ایم ڈی اے سے اراضی کی تبدیلی کی اجازت بھی نہیں لی گئی۔


انہوں نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں لیکن وزیر کے خاندان کی غیر قانونی کان کنی پر حکومت نے آنکھیں موند لی ہیں۔

انہوں نے وزیر بجلی بھٹی وکرمارکا، وزیر ماحولیات کونڈا سریکھا اور وزیر معدنیات وویک وینکٹ سوامی سے سوال کیا کہ کیا ان کے محکموں کا ویجیلنس ونگ سو رہا ہے یا وہ جان بوجھ کر اس غیر قانونی کاروبار میں حصہ دار ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور سرکاری اراضیات کو بچایا جائے۔