نامپلی ایم ایل اے ماجد حسین نے دی عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد، مانصاحب ٹینک پر ایک اور سرکل کا افتتاح
نامپلی کے رکنِ اسمبلی محمد ماجد حسین نے آج عوام کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر نامپلی کے علاقہ مانصاحب ٹینک میں دوسرے سرکل کا افتتاح انجام دیا۔
نامپلی کے رکنِ اسمبلی محمد ماجد حسین نے آج عوام کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر نامپلی کے علاقہ مانصاحب ٹینک میں دوسرے سرکل کا افتتاح انجام دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تہوار کی اہمیت اور ترقی کے پیغام پر روشنی ڈالی۔
محمد ماجد حسین نے کہا کہ پتنگ فیسٹیول ہمیں بلندیوں تک پہنچنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پتنگ مضبوط ڈور اور درست قیادت کے تحت بلندی حاصل کرتی ہے، اسی طرح اگر عوام کو مضبوط قیادت میسر ہو تو ترقی یقینی ہو جاتی ہے اور کامیابی کی کوئی حد باقی نہیں رہتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نامپلی حلقہ میں ترقیاتی اقدامات مسلسل جاری رہیں گے اور مجلس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولتوں کی بہتری اور شہری مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
ایم ایل اے نے یقین دہانی کرائی کہ نامپلی کے دیگر اہم چوراہوں پر بھی ترقیاتی کام رمضان سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر آمد و رفت اور سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
افتتاح کے موقع پر مقامی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں سے نامپلی میں ٹریفک اور شہری سہولتوں کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔