تلنگانہ

سرکاری اور موظف ملازمین پر حکومت مہربان

محکمہ فینانس کی جانب سے جاری کردہ جی او کے مطابق ملازمین کے لئے ٹراویلنگ اور کنوین الاونس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔ تبادلہ پر جانے والے ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ الاونس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری اور موظف ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری سنائی گئی ہے۔ملازمین اورپنشنرس کے لئے الاؤنس میں اضافہ کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 آج محکمہ فینانس کی جانب سے جاری کردہ جی او کے مطابق ملازمین کے لئے ٹراویلنگ اور کنوین الاونس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔ تبادلہ پر جانے والے ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ الاونس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔

مہینہ بھر کام کرنے والے لفٹ آپریٹرس اور ڈرائیورس کو اضافی طور پر 150روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 قبائیلی علاقوں میں برسر خدمت ملازمین کو اسپیشل کمپنشیری الاونس میں 30 فیصد، معذور ملازمین کو دئیے جانے والے کنوینیس الاونس کو2000سے بڑھ اکر3000روپے کرنے، مکان کی تعمیر کیلئے دئیے جانے والے ایڈوانس کی حد کو20لاکھ سے بڑھا کر30 لاکھ کرنے، کار کی خریداری کیلئے ایڈوانس رقم کی حد کو 6لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ روپے کرنے موٹر سیکل کی خریداری کیلئے ایڈوانس رقم کو80,000روپے سے بڑھ اکر ایک لاکھ کرنے، ملازمین کی لڑکیوں کی شادی کیلئے ایڈؤانس کی حدکو ایک لاکھ سے بڑھاکر4لاکھ، لڑکے کی شادی کیلئے ایڈوانس کو75,000 روپے سے بڑھاکر 3 لاکھ روپے۔

اسٹیٹ ٹریننگ ملازمین کو دئیے جانے والے مراعات میں 30 فیصد اضافہ کیا کیا۔ گرے ہاونڈس، انٹلیجنس، ٹرافک، سی آئی ڈی، آکٹوپس، اینٹی نکسلائٹ، اسکواڈ میں برسر خدمت ملازمین کو دئیے جانے والے اسپیشل  الاؤنس کو2020 کے پے اسکیل کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 موظف ملازمین کی موت کی صورت میں فوری طور پر دی جانے والی مدد کو20,000 روپے سے برھا کر 30,000 روپے کرنے، پروٹوکول ڈپارٹمنٹ میں برسر خدمت تمام زمروں کے ملازمین کو اضافی طور پر15فیصد اسپیشل پئے منظور کرنے کے احکام جاری کئے گئے۔

a3w
a3w