حیدرآباد

ایم ایل ایز کی خریدی معاملہ، ملزم کا ساتھی فرار

اس معاملے میں کرناٹک، ہریانہ، آندھرا پردیش، حیدرآباد میں تلاشی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ پولیس کیرالہ میں فرار اس ڈاکٹر کی تلاش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ میں ملوث کیرالہ کا ایک ڈاکٹرفرارہوگیا۔

اس معاملہ کی جانچ کرنے والی خصوصی جانچ ٹیم کو اس بات کا پتہ چلا ہے۔

پولیس کو جانچ میں پتہ چلا کہ یہ ڈاکٹراس معاملہ میں گرفتارملزم راماچندربھارتی کا ساتھی ہے۔اس معاملہ کی جانچ کے حصہ کے طورپر خصوصی جانچ ٹیم کیرالہ پہنچی جہاں اسے پتہ چلا کہ یہ ڈاکٹر فرارہوگیا ہے۔

اس معاملے میں کرناٹک، ہریانہ، آندھرا پردیش، حیدرآباد میں تلاشی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ پولیس کیرالہ میں فرار اس ڈاکٹر کی تلاش کررہی ہے۔

پولیس نے ملزمین رام چندر بھارتی، سمہایاجی اور نند کمار کو دو دن تک اپنی تحویل میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی تھی اور ان سے اہم معلومات حاصل کی تھی۔

پولیس نے بعد ازاں ملزمین کے مکانات، دفاتر اور کاروباری اداروں کی تلاش کا کام کیا۔