حیدرآباد

حیدرآباد کے ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن میں جدید پاسپورٹ سروس سنٹر کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے مختلف پاسپورٹ سروس مراکز میں دستیاب سلاٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ فی الحال 5 مراکز میں 4500 سلاٹس دستیاب ہیں، جنہیں بڑھا کر 5000 کیا جائے گا۔

حیدرآباد: حیدرآبادکے ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن میں ایک جدید پاسپورٹ سروس سنٹر آج سے عوام کے لئے دستیاب ہو گیا ہے۔ حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے آج صبح اس مرکز کا حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے مشورہ دیا کہ ہر شخص کو آدھار کارڈ کی طرح پاسپورٹ حاصل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے مختلف پاسپورٹ سروس مراکز میں دستیاب سلاٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ فی الحال 5 مراکز میں 4500 سلاٹس دستیاب ہیں، جنہیں بڑھا کر 5000 کیا جائے گا۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ ماضی میں خلیجی ممالک میں ملازمت کے لئے جانے والوں کی اکثریت ہوتی تھی لیکن اب تعلیم، روزگار اور سیاحت کی ضروریات کے لئے بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم جی بی ایس میں پاسپورٹ سروس سنٹر تمام کے لئے مفید ہوگا اور پاسپورٹ کی تصدیق میں پولیس کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

اس تقریب میں میئر حیدرآباد جیوجے لکشمی، راجیہ سبھا رکن انیل کمار یادو، کئی عوامی نمائندوں، اعلی عہدیداروں اور دیگرنے شرکت کی۔