دہلی

مودی اور امیت شاہ، کجریوال سے معافی مانگیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو من گھڑت الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو من گھڑت الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
ای ڈی کیس، کویتا کو راحت
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا نے الزام لگایا کہ دہلی شراب پالیسی کیس میں اروند کجریوال کی گرفتاری سیاسی محرکات پر مبنی تھی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ثابت کیا جاچکا ہے کہ نام نہاد شراب پالیسی اسکام ایک جھوٹ تھا۔ اروند کجریوال‘ منیش سسوڈیہ اور میری گرفتاری غیرقانونی تھی۔ 3 سال بعد اب انہیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ منظوری درکار تھی۔

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی نے یہ کیس تیار کیا تھا۔ سنجے سنگھ نے مرکزی وزارت ِ داخلہ کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کو اکسائز پالیسی سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں کجریوال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے گزشتہ ہفتہ منظوری دی جس کے بعد سنجے سنگھ نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

ای ڈی نے عام انتخابات سے قبل گزشتہ سال مارچ میں کجریوال کو دہلی اکسائز پالیسی میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے انہیں ستمبر میں ضمانت دی تھی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ان غیرقانونی گرفتاریوں پر کجریول اور دیگر عآپ قائدین سے معافی مانگنی چاہئے۔