دہلی

مودی حکومت۔3 کی ناکامیوں کے 100 دن : کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں تیسری بار حکومت بننے کے پہلے 100 دن یو ٹرن اور ناکامیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں تیسری بار حکومت بننے کے پہلے 100 دن یو ٹرن اور ناکامیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
حکومت، سائنسی ریسرچ کو ختم کرنے پر تُلی ہوئی ہے : ملیکارجن کھرگے

کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج نریندر مودی حکومت کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں  یہ سو دن ملک کی معیشت، کسانوں، نوجوانوں، خواتین، انفراسٹرکچر، ریلوے اور انسٹی ٹیوشنس پر بہت بھاری پڑے ہیں۔

کانگریس کی ترجمان نے کہا ’’ان 100 دنوں میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مسٹر مودی کے پاس ملک کے مسائل سے نمٹنے کا کوئی ویژن نہیں ہے۔ مودی حکومت کے 100 دن عدم استحکام، عدم فیصلہ اور ناپختگی کی علامت رہے ہیں۔ مسٹر مودی انتخابی مہم کے دوران اپنے 100 دن کے پلان کا ذکر کرتے تھے، لیکن آج ان کے سامنے ناکامیوں کا ایک پہاڑ کھڑا ہے۔

کانگریس کی ترجمان نے مودی حکومت کو یو ٹرن والی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا "اس یو ٹرن حکومت نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ریلوے تباہی کا شکار ہے، خواتین غیر محفوظ ہیں، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ یہ آپ کے 100 دن کا رپورٹ کارڈ ہے۔” اس حکومت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے، اس سے یہ واضح ہے کہ آپ کی حکومت کے کسی فیصلے کا ملک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ہم اسے یو ٹرن کر کے ہی دم لیں گے۔ "

محترمہ سرینیت نے کہا "مودی حکومت نے 100 دنوں میں ہندوستانی ریلوے کو برباد کر دیا ہے، اس دوران 38 ریلوے حادثے ہوئے ہیں، جن میں 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے، بالاسور حادثے کے بعد محسوس ہوا کہ حکومت اس سے کچھ سبق سیکھے گی۔

حکومت ریلوے کو آسانی سے چلائے گی لیکن آج بھی کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جس میں ریلوے حادثہ نہ ہو، حقیقت یہ ہے کہ 21 افراد کی موت کے بعد بھی ہر سال دو کلومیٹر کوچ لگایا جا رہا ہے اور ان حادثات کو ملک کے وزیر ریلوے بے شرمی سے چھوٹے چھوٹے واقعات بتا رہے ہیں ۔

a3w
a3w