تلنگانہ

تلنگانہ:قواعد کی خلاف ورزی۔15پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کیخلاف مقدمہ

قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی 15پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

حیدرآباد: قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی 15پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

شہرحیدرآباد کے ایل بی نگرچنتل کنٹہ کے قریب آرٹی او عہدیداروں نے پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کی جانچ کی اور قواعد کی خلاف ورزی پر ان گاڑیوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ان بسوں میں فائرسیفٹی قواعد پرعمل نہیں کیاجارہا تھا۔

حکام نے انتباہ دیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافرین کی جانوں سے کھلواڑ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

سنکرانتی تہوار منانے کیلئے حیدرآباد سے بڑی تعداد میں لوگ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے آبائی اضلاع جاتے ہیں جس کے پیش نظرمسافرین کی سلامتی کے لئے آرٹی او چوکس ہوگیا ہے۔

a3w
a3w