بھارتمشرق وسطیٰ

مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف کثیر الجہتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر مودی نے اپریل 2023 میں جدہ کے راستے سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے دوران سعودی عرب کے تعاون کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے آئندہ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی-20 کے سربراہ کی حیثیت سے ہندوستان کے تمام پہل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہندوستان کے اپنے دورے کے منتظر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔