جموں و کشمیر

مودی حکومت‘ کشمیر کے لیتھیم ذخائر کو لوٹ رہی ہے: محبوبہ مفتی

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر اس خبرپرردعمل ظاہرکررہی تھیں کہ حکومت‘ جموں وکشمیر میں لیتھیم بلاکس پھرنیلام کرے گی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لیتھیم ذخائر بھی لوٹے جارہے ہیں۔

سری نگر: پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ جموں وکشمیر میں لیتھیم ذخائر کو کمپنیوں کو تحفہ میں دے دیاجائے جائے گا جو بعد میں ناجائز کمائی کا ایک حصہ مرکز میں برسرِ اقتدار جماعت کو عطیہ کردیں گی۔

متعلقہ خبریں
توہینِ مذہب کا الزام، خیبرپختونخواہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں عالمِ دین قتل
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بی جے پی اپنی ناکامیاں چھپانے پاکستان کا ہوّا کھڑا کررہی ہے۔ محبوبہ مفتی کا پلٹ وار
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

 سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر اس خبرپرردعمل ظاہرکررہی تھیں کہ حکومت‘ جموں وکشمیر میں لیتھیم بلاکس پھرنیلام کرے گی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لیتھیم ذخائر بھی لوٹے جارہے ہیں اور مشتبہ کمپنیوں کو تحفہ میں دئیے جائیں گے جو بدلہ میں اپنی ناجائز کمائی برسراقتدار جماعت کو پارٹی فنڈ کے طور پر دیں گی۔

سابق چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اور اس کے چند سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ بتاتا ہے کہ مرکز‘ لداخی عوام کا یہ جائز مطالبہ کیوں نہیں تسلیم کررہا ہے کہ لداخ کو دستور کے چھٹویں شیڈول کے تحت لایاجائے۔