شمالی بھارت

مودی، بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ٹفن میٹنگ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش میں اپنے حلقہ کے دو روزہ دورہ کے موقع پر اہم بی جے پی ورکرس کے ساتھ ٹفن میٹنگ منعقد کریں گے۔ اس کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا۔

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش میں اپنے حلقہ کے دو روزہ دورہ کے موقع پر اہم بی جے پی ورکرس کے ساتھ ٹفن میٹنگ منعقد کریں گے۔ اس کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مجھے مودی جی نہ کہو، میں مودی ہوں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

توقع ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یوپی بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیمی) دھرم پال سنگھ نے بی جے پی کارکنوں کو بتایا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وزیر اعظم کا شاندار اور غیرمعمولی استقبال کریں۔اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

اسی دوران ضلع انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم کی پبلک میٹنگ میں کسی بھی الیکٹرانک چینل کی گاڑی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پروگرام کے مقام کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔ اس مقام پر ڈرونس کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی کارروائی کی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔

کاشی ریجن کے بی جے پی صدر دلیپ سنگھ پٹیل نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو چاہیے کہ وہ مودی کی میٹنگ میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ بی جے پی کارکن 5 اور 6 جولائی کو وارانسی میں صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔