تلنگانہ

تلگو ریاستوں میں لوک سبھاکی زیادہ نشستوں پر کامیابی کا نشانہ، مودی کا دورہ آندھرا اور تلنگانہ

زعفرانی جماعت لوک سبھا انتخابات میں 400سے زائد نشستوں پر کامیابی کانشانہ رکھتی ہے۔ذرائع کے مطابق مودی، جگتیال، ناگرجناساگر اورملکاجگری میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے دونوں تلگوریاستوں پر توجہ مرکوز کردی ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر وزیراعظم مودی اس ماہ کی 16تا18تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔اپنے تین روزہ دورہ کے دوران مودی تین اضلاع کا احاطہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

زعفرانی جماعت لوک سبھا انتخابات میں 400سے زائد نشستوں پر کامیابی کانشانہ رکھتی ہے۔ذرائع کے مطابق مودی، جگتیال، ناگرجناساگر اورملکاجگری میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔بی جے پی چاہتی ہے کہ شمالی ہند کی طرح جنوبی ہند میں بھی اس کو لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں۔

وزیراعظم پڑوسی ریاست آندھراپردیش کا بھی دورہ کریں گے۔وہ اس ماہ کی 17تاریخ کو اے پی کے چلکالوری پیٹ میں تلگودیشم۔جناسینا اور بی جے پی کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کریں گے۔زعفرانی جماعت ان تلگوریاستوں میں روڈشوزاورعوامی ریلیوں کا منصوبہ رکھتی ہے۔