جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جڑچرلہ ٹاون میں سڑک حادثہ۔ خاتون ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ حادثہ جڑچرلہ ٹاون کے نیو بس اسٹینڈ کے قریب قومی شاہراہ نمبر44 پر کل شب اُس وقت پیش آیا جب سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون کو کار نے ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

جبکہ اس کی لڑکی اس حادثہ میں محفوظ رہی۔

کرنول ضلع کے نندی کوٹکور گاؤں کی 45 سالہ کلاوتی اپنی بیٹی 12 سالہ جمولما کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں جانے کے لیے کلواکورتی سے جڑچرلہ پہنچی۔

کرنول جانے کے لئے وہ بس اسٹینڈ کے قریب قومی شاہراہ 44 کے دوسری طرف جانے کی کوشش کررہی تھی کہ کار نے اس کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں اس کی لڑکی محفوظ رہی۔

اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی کار کا تعاقب کیا اور کار چلانے والے کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w