کھیل

محمد عامر جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں

مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمان تبدیل ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے دروازے کھل گئے ہیں۔

 جبکہ رمیز راجا نے اپنے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

 مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

 محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔ فاسٹ بولر نے احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقاریونس کی موجودگی میں نہیں کھیلنا چاہتے تاہم وہ مختلف لیگز کھیل رہے ہیں۔

a3w
a3w