حیدرآباد

الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی

ممتاز کانگریس قائد شجاعت علی نے وزیراعظم نریندر مودی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے حالیہ اپنے ایک فیصلہ میں الیکٹرول بانڈس اسکیم کو غیرقانونی اور غیر دستوری قرار دیا۔

حیدرآباد: ممتاز کانگریس قائد شجاعت علی نے وزیراعظم نریندر مودی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے حالیہ اپنے ایک فیصلہ میں الیکٹرول بانڈس اسکیم کو غیرقانونی اور غیر دستوری قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

شجاعت علی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ الیکٹرول بانڈس سے شفافیت آئے گی۔

اب سپریم کورٹ نے اس کے تمام حسابات طلب کئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ تاریخی فیصلہ عوامی اعتماد جمہوری قدروں کو بحال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ مرکزی مودی حکومت کے خاتمے کی ابتداء ثابت ہوگا۔

a3w
a3w