کھیل
ٹرینڈنگ

محمد سراج کا فائنل کے بعد ’’اللہ کا شکر‘‘ ادا کرنا بھی ہندو دہشت گردوں کو گوارہ نہیں

ایک ٹویٹرصارف نے اپنی گندی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے‘‘۔ ایسی ہی ذہنیت کے ایک اور شخص نے لکھا کہ اگر اللہ کو کرنا ہوتا تو ورلڈ کپ پاکستان جیت جاتا ہندوستان نہیں۔(نعوذ باللہ)

حیدرآباد: ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج کو ان کے "اللہ کا شکر ہے” ٹویٹ پر کافی ٹرول کیا گیا، جو کل ہندوستان کے ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے بعد ایکس پرپوسٹ کیا گیا تھا۔

محمد سراج نے ٹرافی اُٹھاتے ہوئے ایکس پر ٹیم کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ’’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘‘ لکھا۔ جیسے ہی محمد سراج کا ٹویٹ وائرل ہوا لوگوں نے انہیں اور ٹیم کومبارکباددی۔ تاہم کچھ گندی ذہنیت کے ہندو دہشت گردوں نے محمد سراج کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ایک ٹویٹرصارف نے اپنی گندی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے‘‘۔ ایسی ہی ذہنیت کے ایک اور شخص نے لکھا کہ اگر اللہ کو کرنا ہوتا تو ورلڈ کپ پاکستان جیت جاتا ہندوستان نہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے دن ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میاچ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد زبردست جشن منایا۔  ہندوستانی ٹیم کو یہ جشن منانے کیلئے 17 سال کا انتظارکرنا پڑا۔ آخری گیند کے بعد پرجوش ہندوستانی کھلاڑی جذبات سے مغلوب ہوگئے۔

کپتان روہت شرما کو خوشی سے میدان میں پھسلتا دیکھا گیا۔ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے آنکھوں میں بھی آنسو دیکھے گئے۔ خاص طورپر روہت شرما، ویراٹ کوہلی، محمد سراج اور ہاردک پانڈیا کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے تھے۔

a3w
a3w