شمالی بھارت

متھرا شاہی عیدگاہ سروے کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کی منظوری

جسٹس ماینک کمار جین کا یہ فیصلہ بھگوان سری کرشنا وراجمان اور دیگر سات کی داخل کردہ درخواست پر سامنے آیا۔ یہ درخواست عدالت میں زیرالتواء حقیقی مقدمہ کا حصہ ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ مسجد کے نیچے بھگوان سری کرشنا کی جنم بھومی (مقام پیدائش) ہے۔

الہ آباد: متھرا کی شاہی عیدگاہ۔ کرشنا جنم بھومی کے جاریہ تنازعہ پر اثرانداز ہونے والے اہم فیصلے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے عیدگاہ مسجد کے سروے کے لیے کمیشن کے تقرر کی درخواست قبول کرلی۔18/ دسمبر کو عدالت سروے کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
دہلی کی عدالتوں میں لا انٹرنس کو شلوار قمیص پہننے کی اجازت
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

الہ آباد ہائی کورٹ کا مسجد کے معائنہ کی اجازت دینے کا فیصلہ اس دیرینہ تنازعہ میں اہم پیشرفت ہے۔ اس نے اس تنازعہ سے متعلق دو نئے مقدمات کو بھی اپنے یہاں منتقل کرلیا اور متھرا کے ضلع جج کو منتقلی کے تعلق سے متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہد ایت دی۔

 جسٹس ماینک کمار جین کا یہ فیصلہ بھگوان سری کرشنا وراجمان اور دیگر سات کی داخل کردہ درخواست پر سامنے آیا۔ یہ درخواست عدالت میں زیرالتواء حقیقی مقدمہ کا حصہ ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ مسجد کے نیچے بھگوان سری کرشنا کی جنم بھومی (مقام پیدائش) ہے۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ مسجد کے ہندو مندر ہونے کی واضح علامات موجود ہیں۔

a3w
a3w