شمالی بھارت

موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا

تقریب حلف برداری کے لیے تیار کیے گئے اسٹیج کے قریب ایک اور عظیم الشان اسٹیج تیار کیا گیا، جس پر مختلف سادھو سنت موجود تھے۔ سنتوں نے شنکھ ناد بھی کیا۔

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آج گورنر منگو بھائی پٹیل نے ڈاکٹر موہن یادو کو مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کے عہدے کا حلف دلایا۔ یادو ریاست کے بیسویں چیف منسٹر ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر نے مسٹرجگدیش دیوڑا اور مسٹرراجندر شکلا کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
مذہبی مقامات پر شراب اور گوشت پر امتناع زیرغور
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

مقامی موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک شاندار اور باوقار تقریب میں وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ نے عہدوں اور رازداری کا حلف لیا۔ مسٹر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا، دیگر سینئر مرکزی وزراء، بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈر اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس تقریب میں ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب کی نظامت چیف سیکرٹری محترمہ ویرا رانا نے کی۔

تقریب حلف برداری کے لیے تیار کیے گئے اسٹیج کے قریب ایک اور عظیم الشان اسٹیج تیار کیا گیا، جس پر مختلف سادھو سنت موجود تھے۔ سنتوں نے شنکھ ناد بھی کیا۔

مدھیہ پردیش کے سولہویں اسمبلی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی نے کل 230 میں سے 163 سیٹیں جیت کر اپنی حکومت برقرار رکھی ہے۔ حال ہی میں، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں اجین جنوبی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر موہن یادوکو لیڈر منتخب کیا گیاتھا۔