حیدرآباد
جی پرساد نے تلنگانہ اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا
بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو اورسابق وزیر ہریش راو نے اسمبلی پہنچ کر پرچہ نامزدگی کے ادخال کے پروگرام میں شرکت کی۔سی پی آئی کے رکن اسمبلی سامباسیواراو بھی اس موقع پر موجودتھے۔
حیدرآباد:وقارآباد کے رکن اسمبلی جی پرساد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔پرساد کمار نے وزیراعلی ریونت ریڈی، نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا، وزرا اور کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔
وزیرامورمقننہ ڈی سریدھربابو کی درخواست پر بی آرایس کے صدرکے چندرشیکھرراو نے اس عہدہ کیلئے پرساد کمار کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو اورسابق وزیر ہریش راو نے اسمبلی پہنچ کر پرچہ نامزدگی کے ادخال کے پروگرام میں شرکت کی۔سی پی آئی کے رکن اسمبلی سامباسیواراو بھی اس موقع پر موجودتھے۔جمعرات کو اسپیکر کے عہدہ پر انتخاب ہوگا۔
a3w