حیدرآباد

رقمی تنازعہ، حیدرآباد میں ایک کروڑ کی لیمبورگینی کارکو آگ لگادی گئی (ویڈیووائرل)

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیلے رنگ کی لیمبورگینی کار آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے۔ گاڑی کا 80 فیصد تک جل چکا ہے۔

حیدرآباد: پہاڑی شریف مامڑپلی علاقہ میں رقم کے تنازعہ کے باعث کار کو آگ لگا دی گئی۔ ذرائع کے بموجب یہ کار نیرج نامی شخص کی تھی۔ نیرج نے کہا تھا کہ کار فروحت کرنی ہے، اس کے گاہک کی ضرورت ہے۔ نیرج نے اپنے دوست احمد سے کہا تھا کہ کار فروخت کرنی ہے، کار فروخت ہونے کی اطلاع امان حیدر کو مل گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

 امان نے کہا کہ کار مامڑپلی علاقہ میں فام ہاؤز پر لے آئے۔ احمد وہ کار وہاں لے گئے جہاں امان اور حمدان بھی ان کے ساتھ تھے۔ جہاں کار کو نذرآتش کردیا گیا۔ کار کی مالیت ایک کروڑ بتائی جاتی ہے۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

دنیا بھر میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مہنگی اور لگژری سپورٹس کاریں رکھنے اور چلانے کا شوق رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ پانی کی طرح پیسہ خرچ کر کے خریدی گئی گاڑیوں کو اپنی جان سے بھی زیادہ اپنے پاس رکھتے ہیں لیکن جب کروڑوں کی لیمبورگینی کار دشمن کے ہاتھ لگ جائے تو کیا ہوتا ہے؟

حال ہی میں ایک شخص نے لگژری اسپورٹس کار لیمبورگینی کو ایک ہی جھٹکے میں آگ لگا دی۔ اس کی وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے۔ دراصل حیدرآباد میں ایک لیمبورگینی کار کو آگ لگا دی گئی، جس کی ویڈیو اور تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 ویڈیو اور تصاویر میں گاڑی کو جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگانے والے ملزم نے کار کے مالک کو کچھ رقم واجب الادا تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرانی کاروں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک شخص اور کچھ دوسرے لوگوں نے مبینہ طور پر ایک پرانی لیکن مہنگی لگژری اسپورٹس کار کو اس کے مالک کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے آگ لگا دی تھی۔

پولیس کے مطابق 2009 ماڈل کی کار (Lamborghini) کا مالک اس گاڑی کو فروخت کرنا چاہتا تھا جس کی قیمت ایک کروڑ روپے تک تھی اور اس نے اپنے کچھ دوستوں کو خریدار کی تلاش کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار کو جلانے والا مرکزی ملزم پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

13 تاریخ کو ملزم نے کار مالک کے دوست کو بلایا اور گاڑی لانے کو کہا کیونکہ کار مالک کا وہ دوست ملزم کا جاننے والا تھا۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آیا۔ علاقے کے ایئرپورٹ روڈ پر گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔

یہ واقعہ 13 اپریل کی شام حیدرآباد کے مضافات میں واقع مامڑ پلی روڈ پر پیش آیا۔ وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیلے رنگ کی لیمبورگینی کار آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کار 80 فیصد تک جل چکی ہے۔

 پولیس نے بتایا کہ 13 اپریل کی شام کو جب کار کو شہر کے مضافات میں واقع مامڑ پلی روڈ پر لایا گیا تو اس نے کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر یہ دعویٰ کرتے ہوئے اسے جلا دیا کہ کار کے مالک کے پاس رقم واجب الادا ہے۔ کار لینے والے شخص کی شکایت کی بنیاد پر، آئی پی سی سیکشن 435 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔