حیدرآباد

حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں مانسون نے دوبارہ دستک دی

سنگاریڈی کے گمماڈی ڈالا منڈل میں 58.8 ملی میٹر، میڑچل-ملکا جگری کے بندمادھرم میں 56.3 ملی میٹر، ضلع میدک کے توپران منڈل کے اسلام پور علاقہ میں 51.3 ملی میٹر اور ضلع سنگاریڈی کے اندول میں 51 ملی میٹر جبکہ سوریا پیٹ کے تنگاترتی منڈل میں 50 ملی میٹر بارش درج ہوئی۔

حیدرآباد: تقریباً ایک ماہ کے وقفہ کے بعد حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں مانسون نے دوبارہ دستک دی ہے۔ پیر کی رات شہر میں اوسط بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

حیدرآباد میں سب سے زیادہ بارش بی ایچ ای ایل فیکٹری، رام چندرا پورم (27.3 ملی میٹر)، ٹولی چوکی، کاروان (26.4 ملی میٹر)، مشیرآباد ایم سی ایچ بلڈنگ (24.8 ملی میٹر)، قُطب اللہ پور کے مہادیو پورہ، گاجولارامارم (25.5 ملی میٹر) اور جوبلی ہلز، شیخ پیٹ (24.5 ملی میٹر) میں ریکارڈ کی گئی۔

ضلع سدی پیٹ کے ورگل میں سب سے زیادہ 63.3 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد منچریال ضلع کے ڈنڈے پلی میں 61.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔