یورپ میں مزید چینی سرمایہ کاری کی ضرورت : میکرون
انہوں نے کہا کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے اپنا تابع کرنا چاہتا ہے تجارتی مساوی مواقع برقرار رکھنا بےجا تحفظ ہر گز نہیں، ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہےہیں جہاں کوئی اصول نہیں۔
پیرس: فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ ڈنمارک سے اظہار یکجہتی کےلئے گرین لینڈ فوج بھیجی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یورپ کو اہم شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمیں ’یورپ ترجیح ‘ کے راستے پر ڈٹ جانا ہوگا، فرانس ،یورپ کو عالمی مالیاتی اداروں کے اسٹرکچر پر ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے اپنا تابع کرنا چاہتا ہے تجارتی مساوی مواقع برقرار رکھنا بےجا تحفظ ہر گز نہیں، ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہےہیں جہاں کوئی اصول نہیں۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پیر کے روز کہا کہ برلن اور پیرس اس ہفتے برسلز میں یورپی یونین کے 27 رہنماؤں کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تازہ ٹیرف دھمکیوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک مشترکہ حکمتِ عملی پر مذاکرات کریں گے۔
اتوار کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاک کے انسدادِ جبر ضابطے کو فعال کرے، جسے ’’ٹریڈ بزوکا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم فرانس کے مقابلے میں امریکا کے ساتھ تجارت پر زیادہ انحصار کرنے والا جرمنی واشنگٹن کے خلاف سخت جوابی اقدام کرنے میں زیادہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ٹی وی کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکہ کے کنٹرول میں نہ ہو۔ انھوں نے کہا گرین لینڈ لے کر رہیں گے، یہ قومی سلاتی کے لیے ضروری ہے۔ ایک سوال پر کہ کیا گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کریں گے؟ ٹرمپ نے کہا وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول تک ڈنمارک سمیت 8 یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کا بھی اعلان کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ نوبل امن انعام کی کوئی پروا نہیں ہے، نوبل امن انعام پر ناروے کا کنٹرول ہے، چاہے وہ اس کا انکار کریں۔