گنیش جلوس کوپرامن بنانے پولیس کے بڑے پیمانہ پر اقدامات
میلادالنبیؐ جو28 ستمبر کو منانا تھا۔وہ اب یکم اکتوبر کومنانے کا اعلان کیا گیا۔کیونکہ گنیش جلوس بھی 28 ستمبر کو مقرر ہے۔ پولیس گنیش جلوس کے پرامن اختتام کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: میلادالنبیؐ کے موقع پر مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نہ نکالنے کا اعلان توکردیا۔دوسری طرف سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند پولیس بندوبست کے لئے رات دن مصروف ہیں۔
میلادالنبیؐ جو28 ستمبر کو منانا تھا۔وہ اب یکم اکتوبر کومنانے کا اعلان کیا گیا۔کیونکہ گنیش جلوس بھی 28 ستمبر کو مقرر ہے۔ پولیس گنیش جلوس کے پرامن اختتام کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ پولیس کی پوری ٹیم میں صرف کمشنر پولیس سی وی آنند ہی ایک تجربہ کار عہدیدار ہیں ان کے علاوہ کوئی بھی عہدیدارگنیش جلوس کا تجربہ نہیں رکھتا۔یہاں یہ کہنا ضروری ہوگا کہ اقلیتی طبقہ دل بڑا کرکے اپنے جلوس کو آگے بڑھادیاہے۔
دوسرے طبقہ کے لوگوں کابھی کام ہے کہ وہ امن کوبرقرار رکھنے میں پولیس سے تعاون کریں۔ گنیش جلوس تمام راستوں پر واقعہ اقلیتی طبقہ کی عبادت گاہوں کوڈھنک دیا جارہا ہے اورہرطرف پولیس کوتعینات کیا جارہا ہے۔ جاریہ سال گنیش مورتیاں زیادہ بٹھائی گئی ہے۔
امکان ہے کہ جلوس میں گزشتہ کے مقابلے عقیدت مندوں کی تعدادبھی زیادہ ہوگی۔ خود کمشنر پولیس سی وی آنند جلوس پر سی سی ٹی وی کے ذریعہ نظررکھیں گے۔
آج سٹی کمشنرپولیس نے چارمینارتابالاپور اپنے ماتحت عہدیداران کے ساتھ پیدل روڈ میاپ کا جائزہ لیااور مدینہ بلڈنگ تاٹینک بنڈ کا بھی پیدل دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گنیش منڈلوں کا بھی جائزہ لیا۔
اس بار پولیس پوری چوکسی کیساتھ امن قائم رکھنے کیلئے محنت کررہی ہے۔ہر منڈپ اور ہر عبادت گاہ کے پاس پولیس پکٹ تعینات کیاگیا ہے اور راپیڈ ایکشن فورس کوتمام انتہائی حساس اور حساس علاقوں پر تعینات کیاگیاہے۔ اتنا پولیس کا بھاری بندوبست پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیاتھا۔
کمشنر پولیس سی وی آنند کافی اہم اقدامات کررہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بالخصوص ساوتھ زون میں بہت کم انسپکٹرس تجربہ کارہیں بہت سارے انسپکٹرس نئے ہیں۔
بندوبست کیلئے جملہ 25ہزار 694 پولیس ملازمین کو تعینات کیاگیاہے اور 125 پلاٹون‘3ریاپڈایکشن فورس اس کے علاوہ ٹرافک پولیس‘لاء اینڈآڈر‘اسپیشل برانچ پولیس بھی تعینات رہے گی۔
جملہ 18 جنکشن پر 5 ڈرون ٹیم‘مونڈیڈفورس‘کوئک ریسپانس ٹیم‘ ڈاگ اسکواڈ‘انٹی چین ریزنی‘شی ٹیم کوبھی تعینات کیاجائے گااور جی ایچ ایم سی‘ایچ ایم ڈی اے‘ٹرانسکو‘واٹرورکس‘آرٹی اے‘ میڈیکل ٹیمیں ان کے ہمراہ ہوں گی۔کمشنر پولیس نے تمام ڈپٹی کمشنران پولیس سے کہاکہ وہ ملکر کام کریں۔