امریکہ میں موجودہ فلو سیزن کے دوران 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
امریکہ میں موجودہ فلو سیزن کے دوران اب تک کم از کم 1 کروڑ 80 لاکھ افراد انفلوئنزا کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور 9 ہزار 300 اموات رپورٹ درج کی گئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار جمعہ کو امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے جاری کیے۔
لاس اینجلس: امریکہ میں موجودہ فلو سیزن کے دوران اب تک کم از کم 1 کروڑ 80 لاکھ افراد انفلوئنزا کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور 9 ہزار 300 اموات رپورٹ درج کی گئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار جمعہ کو امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے جاری کیے۔
سی ڈی سی کے مطابق، ملک بھر میں موسمی فلو کی سرگرمیاں اب بھی بلند سطح پر ہیں، تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے ان میں کمی یا استحکام دیکھا
جارہا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ اس سیزن میں امریکا میں سب سے زیادہ انفلوئنزا اے وائرس رپورٹ ہوا ہے۔
10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران فلو سے متعلق 15 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد رواں سیزن میں بچوں میں فلو سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق، بچوں میں رپورٹ ہونے والی اموات میں سے 90 فیصد ایسے بچوں کی تھیں جنہیں فلو کے خلاف مکمل ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
سی ڈی سی نے بتایا کہ امریکا میں فلو کا سیزن عموماً خزاں اور سردیوں میں ہوتا ہے، جبکہ اس کی شدت زیادہ تر دسمبر سے فروری کے درمیان دیکھی جاتی ہے۔
ادارے نے ایک بار پھر چھ ماہ یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد پر زور دیا ہے کہ اگر انہوں نے ابھی تک اس سیزن کی فلو ویکسین نہیں لگوائی تو جلد از جلد ویکسینیشن کرائیں۔