پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا مسئلہ، بی آر ایس جلد فیصلہ کرے گی

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہم کل 25 مئی کو کریں گے۔ بی آر ایس کے پارلیمنٹری پارٹی کے صدر ڈاکٹر کے کیشوراؤ نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب جو 28مئی کو نئی دہلی میں مقرر ہے۔ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جمعرات کے روز کرے گی۔ حکمراں جماعت بی آر ایس، پہلے ہی مرکز سے پارلیمنٹ نئی بلڈنگ کو معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہم کل 25 مئی کو کریں گے۔ بی آر ایس کے پارلیمنٹری پارٹی کے صدر ڈاکٹر کے کیشوراؤ نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ٹی ایم سی، سی پی آئی اور عام آدمی پارٹی نے منگل کے روز پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے بشمول اپوزیشن کی جماعتیں، اس میں شامل ہوسکتی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں، صدر جمہوریہ دروپدمرمو کو اس اہم پروگرام میں مدعو کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

 اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی 28مئی کو اس نئی عمارت کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ بی آر ایس کے ایم پی نے کہا کہ پارٹی کے سپریمو وچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پارٹی قائدین سے مشاورت کریں گے۔ جس کے بعد وہی افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے یانہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button