حیدرآبادسوشیل میڈیا

مسجدِ محمدیہ کی باؤنڈری وال منہدم، رکن اسمبلی محمد مبین سمیت مجلس کارکن حراست میں (ویڈیو)

حیدرآباد کے علاقے چنتل میٹ، راجندر نگر میں مسجدِ محمدیہ کی باؤنڈری وال منہدم کیے جانے کی اطلاع پر بہادرپورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین موقع پر پہنچ گئے، جہاں پولیس نے انہیں اور اے آئی ایم آئی ایم کے متعدد کارکنان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق، 12 اکتوبر 2026 کو مسجدِ محمدیہ کی باؤنڈری وال منہدم کیے جانے کی اطلاع ملنے پر اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی اور مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کی ہدایت پر بہادرپورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین، سابق کارپوریٹر نواز الدین احمد اور پارٹی کے دیگر کارکنان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، رکن اسمبلی محمد مبین اور ان کے ساتھیوں نے باؤنڈری وال کی انہدامی کارروائی روکنے اور مسجد کے مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کی۔ اسی دوران پولیس نے رکن اسمبلی محمد مبین اور مجلس کے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

محمد مبین نے بتایا کہ وہ مسجدِ محمدیہ کی باؤنڈری وال منہدم کیے جانے کی کارروائی روکنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران پولیس نے انہیں اور کئی پارٹی کارکنان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال اور پولیس کی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔