حیدرآباد
بجلی کی کمی والی زیادہ تر ڈبل انجن کی ریاستیں:وزیر آئی ٹی تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی والی زیادہ تر ریاستیں ڈبل انجن والی (بی جے پی حکمرانی والی ریاستیں)ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی والی زیادہ تر ریاستیں ڈبل انجن والی (بی جے پی حکمرانی والی ریاستیں)ہیں۔
بقیہ کانگریس کی زیرقیادت اتحادی حکومتیں ہیں۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ جس کو سال 2013-14میں بجلی کی کمی والی ریاست کے طورپر پیش کیاگیا تھا،ہی نہ صرف فاضل بجلی والی واحد ریاست ہے بلکہ یہ کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ فی کس کھپت والی ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو کسانوں کو 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کرتی ہے۔
ترقی کا تلنگانہ ماڈل بقیہ ملک کے لئے رول ماڈل ہے۔ساتھ ہی تارک راما راو نے بجلی کی کمی والی ریاستوں کا جدول بھی پوسٹ کیا۔