حیدرآباد

اویسی نے کے سی آر کے تعلق سے کہی یہ بات

اسدالدین اویسی نے صدر بی آرایس وچیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کوغیر معمولی شخصیت قرار دیااورکہاکہ کے سی آر قومی سیاست میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: صدرکل ہندمجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے صدر بی آرایس وچیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کوغیر معمولی شخصیت قرار دیااورکہاکہ کے سی آر قومی سیاست میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)

چیف منسٹر کواپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے اسدالدین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہاکہ اگر اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کوشکست سے دوچار کرناہے تو انہیں بی جے پی کے ایجنڈہ خلاف آگے بڑھنا ہوگا اور بی جے پی کے خلاف الگ ایجنڈہ تیار کرنا چاہئے۔

اپوزیشن جماعتوں کو چودھریوں کا بڑا کلب قرار دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہاکہ آپ نے ایک غیر معمولی شخصیت کے سی آر جوملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہے ہیں کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں مدعو نہ کرتے ہوئے غلط فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت ایم آئی ایم‘یکساں سیول کوڈ کی مکمل طورپر مخالفت کرے گی۔

a3w
a3w