تلنگانہ

عادل آباد کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج

ضلع کے کئی علاقوں میں مارچ میں ہی درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے اسی دوران آصف آباد،نرمل، منچرالا کیلئے آرینج جاری کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ شام 6بجے تک بھی گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں روزبروزدرجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔متحدہ ضلع عادل آباد سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔صبح 9بجے سے ہی دھوپ کی شدت اورچبھن دیکھی جارہی ہے اورلوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

ضلع کے کئی علاقوں میں مارچ میں ہی درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے اسی دوران آصف آباد،نرمل، منچریال کیلئے آرینج جاری کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ شام 6بجے تک بھی گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے زرعی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔عادل آباد ضلع مستقر میں درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آباد میں 43.8ڈگری سلسیس،نرمل ضلع کے نرساپور میں 42.3ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔منچریال ضلع کے کونڈاپورعلاقہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے۔