تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر میں ماں نے نومولود بچے کو اسپتال میں چھوڑدیا

بچہ صحت مند ہے اور اسپتال کے عملے نے اُسے بچوں کے نگہداشت مرکز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ویرا ریڈی نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ بچے کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ضلعی اسپتال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ماں نے اپنا 15 ماہ کا صحت مند بچہ اسپتال میں چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے نو ماہ تک حمل کی تکلیف برداشت کی، دردِ زہ سے گزر کر ایک خوبصورت بیٹے کو جنم دیا، اپنی پسند کا نام رکھا اور اس کی پرورش میں خوشی محسوس کی لیکن ایک سال کے اندر ہی نہ جانے کون سی مجبوری یا مصیبت نے اسے مجبور کر دیا کہ وہ اپنے جگر کے ٹکڑے کو چھوڑ کر چلی جائے۔


خاتون نے جاتے جاتے ایک کاغذ پر بچے کا نام اور تاریخِ پیدائش درج کر کے چھوڑا، گویا ماں ساتھ نہ رہ سکی تو کم از کم اس کا رکھا ہوا نام ہی بچے کے ساتھ رہے۔


بچہ صحت مند ہے اور اسپتال کے عملے نے اُسے بچوں کے نگہداشت مرکز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ویرا ریڈی نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ بچے کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ اسپتال عملے سمیت سب کو جذباتی کر گیا ہے اور سب اس بات پر سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ آخر اُس ماں پر کیا بیتی ہوگی جس نے یہ قدم اُٹھایا۔