تلنگانہ
نیوز اینکر شویتا کی خودکشی۔پورنا چندر کی پولیس کے سامنے خودسپردگی
پولیس نے انہیں حراست میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔ شویتا کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ پورنا چندرا نے ایسے حالات پیدا کیے جن کی وجہ سے ان کی بیٹی کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

حیدرآباد: تلگونیوز اینکر شویتا کی خودکشی کے معاملہ میں ملزم پورنا چندرا بداوت نے ہفتہ کی رات چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں وکلاء کے ہمراہ پیش ہوکر خودسپردگی اختیار کی۔
پولیس نے انہیں حراست میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔ شویتا کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ پورنا چندرا نے ایسے حالات پیدا کیے جن کی وجہ سے ان کی بیٹی کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
یاد رہے کہ شویتا نے جمعہ کی رات اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اس واقعہ نے عوامی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔