حیدرآباد

محترمہ مُنیر بانو کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

پروفیسر امرت راؤ ایجوکیشن سوسائٹی نے محترمہ منیر بانو، معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ 1، بہادرپورہ منڈل، زوجہ جناب سید ضمیر کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا۔

حیدرآباد: پروفیسر امرت راؤ ایجوکیشن سوسائٹی نے محترمہ منیر بانو، معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ 1، بہادرپورہ منڈل، زوجہ جناب سید ضمیر کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا۔ یہ ایوارڈ نواب رونق یار جنگ نے ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی میں منعقدہ پُرشکوہ تقریب میں پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

محترمہ منیر بانو، جناب محمد قاسم علی مرحوم کی دختر ہیں۔ ان کا پہلا تقرر 12 جون 2002ء میں جی پی ایس اچی ریڈی نگر 1 (بہادرپورہ 2) پر عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے جی پی ایس واسوی نگر پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

ایوارڈ ملنے پر صدر معلمہ محترمہ معراج سلطانہ، اسکولی اسٹاف، ڈپٹی آئی او ایس اور اساتذہ برادری نے انہیں پُرخلوص مبارکباد دی۔