جرائم و حادثات

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں آبکاری کے سرکل انسپکٹرجاں بحق، سب انسپکٹرشدید زخمی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آبکاری کے سرکل انسپکٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک تقریب میں شرکت کے بعد بائیک پرگھر واپس ہونے کے دوران ان کی بائیک کو تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔

جاں بحق سرکل انسپکٹر کی شناخت صادق علی کے طور پر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں ب انسپکٹر خواجہ ولی معین الدین شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

لاپرواہی سے کار چلانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔صادق علی چارمینارپولیس اسٹیشن میں سرکل انسپکٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ دونوں ملک پیٹ علاقہ میں سرکاری کوارٹرس میں مقیم تھے۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کارڈرائیور کارکو چھوڑ کر فرارہوگیا۔صادق علی کا تبادلہ دو دن پہلے ضلع میدک میں کیا گیا تھا۔

a3w
a3w