شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

مفتی سلمان ازہری جیل سے رہا

مفتی محمد سلمان ازہری کو ہفتہ کے روز جیل سے رہا کردیا گیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ان کے خلاف انسداد غیرسماجی سرگرمیاں ایکٹ (پی اے ایس اے) کے تحت الزامات کو کالعدم کردیا تھا۔

احمدآباد (منصف نیوز ڈیسک) مفتی محمد سلمان ازہری کو ہفتہ کے روز جیل سے رہا کردیا گیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ان کے خلاف انسداد غیرسماجی سرگرمیاں ایکٹ (پی اے ایس اے) کے تحت الزامات کو کالعدم کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فرقہ پرستوں کے عزائم کے خلاف قومی لائحہ عمل کی ضرورت: یونائیٹڈ مسلم فورم
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

وہ 8 ماہ تک جیل میں رہے۔ اُن کے بھائی مفتی زبیر مفتاحی نے اِس بات کی توثیق کی کہ مفتی سلمان اپنے آبائی ٹاون کرنا واپس ہوچکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پولیس پر تنقید کرنے کے بعد ان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس پرسنا ورالے کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا کہ مفتی سلمان ازہری کی تقاریر اشتعال انگیز ہیں۔

عدالت نے گجرات ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلہ کو کالعدم کردیا تھا جس کے ذریعہ انہیں حراست میں رکھنے کا حکم برقرار رکھا تھا۔

مفتی سلمان کو 22 فروری 2024 کو ودوڈرا سنٹرل جیل بھیجا گیا تھا۔ ان پر جوناگڑھ میں ایک جلسہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔